صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 689
«إذا عملت الخطيئة في الأرض كان من شهدها فكرهها كمن غاب عنها ومن غاب عنها فرضيها كان كمن شهدها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب زمین میں کوئی گناہ کیا جائے، تو جو شخص وہاں موجود ہو اور اسے برا جانے، وہ اس شخص کی طرح ہے جو وہاں موجود نہ تھا (یعنی وہ اس گناہ کے وبال سے محفوظ ہے)، اور جو شخص وہاں موجود نہ ہو لیکن اس (گناہ) پر راضی ہو، تو وہ اس شخص کی طرح ہے جو وہاں موجود تھا۔“