صحیح الجامع الصغیر
حرف النون— حرف نون
الأحاديث المبدوءة بحرف النون باب: حرف نون سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6766
" نضر الله عبدا سمع مقالتي فوعاها وحفظها ثم أداها إلى من لم يسمعها فرب حامل فقه غير فقيه ورب حامل فقه إلى من هوأفقه منه ثلاث لا يغل عليهن قلب امرئ مسلم: إخلاص العمل لله، والنصح لأئمة المسلمين ولزوم جماعتهم فإن دعوتهم تحوط من وراءهم "ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ اس بندے کو تروتازہ رکھے جس نے میری بات سنی، اسے یاد رکھا اور محفوظ کیا، پھر اسے اس تک پہنچایا جس نے اسے نہ سنا ہو، کیونکہ بسا اوقات علم کا حامل خود سمجھ دار نہیں ہوتا اور بسا اوقات علم کا حامل اسے اپنے سے زیادہ سمجھ دار شخص تک پہنچاتا ہے۔ تین چیزیں ایسی ہیں کہ کسی مسلمان کا دل ان میں کجی نہیں کرتا: اللہ کے لیے عمل کو خالص کرنا، مسلمانوں کے حکمرانوں کی خیرخواہی کرنا، اور ان کی جماعت کو لازم پکڑنا، کیونکہ ان کی دعا (اجتماعیت) ان کے پیچھے والوں کو گھیرے رکھتی ہے۔“