حدیث نمبر: 6707
«المسلم أخوالمسلم لا يظلمه ولا يسلمه ومن كان في حاجة أخيه كان الله في حاجته ومن فرج عن مسلم كربة فرج الله عنه بها كربة من كرب يوم القيامة ومن ستر مسلما ستره الله يوم القيامة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اسے بےیارومددگار چھوڑتا ہے، اور جو اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرنے میں لگا رہے اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت پوری کرنے میں لگا رہے گا، اور جس نے کسی مسلمان کی کوئی مصیبت دور کی اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے قیامت کے دن اس کی مصیبتوں میں سے ایک مصیبت دور فرمائے گا، اور جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 6707
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ٣] عن ابن عمر. مختصر مسلم ١٨٣٠، الصحيحة ٥٠٤، الإرواء ٢٤٥٠.