حدیث نمبر: 6706
«المسلم أخو المسلم لا يخونه ولا يكذبه ولا يخذله كل المسلم على المسلم حرام عرضه وماله ودمه التقوى هاهنا - وأشار إلى القلب - بحسب امرئ من الشر أن يحقر أخاه المسلم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ وہ اس سے خیانت کرتا ہے، نہ جھوٹ بولتا ہے اور نہ اسے بےیارومددگار چھوڑتا ہے۔ ہر مسلمان دوسرے مسلمان پر حرام ہے: اس کی عزت، اس کا مال اور اس کا خون، تقویٰ یہاں ہے - اور آپ ﷺ نے اپنے سینے کی طرف اشارہ فرمایا - کسی آدمی کے لیے اتنی برائی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 6706
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ت] عن أبي هريرة. الإرواء ٢٤٥٠" م١.