حدیث نمبر: 6708
«المسلم إذا سئل في القبر يشهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا رسول الله فذلك قوله تعالى: {يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ} »
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مسلمان سے جب قبر میں سوال کیا جاتا ہے تو وہ گواہی دیتا ہے کہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور یہ کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں)، اور یہی اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا مطلب ہے: اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں مضبوط بات کے ساتھ ثابت قدم رکھتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 6708
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ٤] عن البراء.