حدیث نمبر: 6695
«المسائل كدوح يكدح بها الرجل وجهه فمن شاء أبقى على وجهه ومن شاء ترك إلا أن يسأل الرجل ذا سلطان أو في أمر لا يجد منه بدا»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”لوگوں سے سوال کرنا وہ خراشیں ہیں جو آدمی اپنے چہرے پر ڈالتا ہے، اب جو چاہے اپنے چہرے کو محفوظ رکھے اور جو چاہے چھوڑ دے، سوائے اس کے کہ آدمی کسی حاکم سے سوال کرے یا ایسے معاملے میں سوال کرے جس سے اسے چارہ نہ ہو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 6695
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم د حب] عن سمرة. صحيح الترغيب ٧٨٧.