صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6694
«المسألة أن ترفع يديك حذو منكبيك والاستغفار أن تشير بأصبع واحدة والابتهال تمد يديك جميعا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”دعا میں سوال کرنا یہ ہے کہ تم اپنے ہاتھ اپنے کندھوں کے برابر اٹھاؤ، استغفار یہ ہے کہ ایک انگلی سے اشارہ کرو، اور ابتہال (گڑگڑا کر دعا کرنا) یہ ہے کہ تم اپنے دونوں ہاتھ پوری طرح پھیلا دو۔“