صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6602
"من لايمكم من خدمكم فأطعموهم مما تأكلون وألبسوهم مما تلبسون ومن لا يلايمكم منهم فبيعوه ولا تعذبوا خلق الله"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تمہارے خادموں میں سے جو تمہارے ساتھ مطابقت رکھے اسے وہی کھلاؤ جو تم کھاتے ہو اور وہی پہناؤ جو تم پہنتے ہو، اور جو تمہارے ساتھ مطابقت نہ رکھے اسے بیچ دو لیکن اللہ کی مخلوق کو تکلیف نہ دو۔“