حدیث نمبر: 66
«أتاني جبريل فقال: بشر أمتك أنه من مات لا يشرك بالله شيئا دخل الجنة قلت: يا جبريل وإن سرق وإن زنى؟ قال: نعم قلت: وإن سرق وإن زنى؟ قال: نعم قلت: وإن سرق وإن زنى؟ قال: نعم وإن شرب الخمر»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرے پاس جبریل آئے اور کہا: اپنی امت کو خوشخبری دے دیں کہ جو شخص اس حال میں مرا کہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا ہو، تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ میں نے پوچھا: اے جبریل! اگرچہ اس نے چوری کی ہو اور اگرچہ اس نے زنا کیا ہو؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ میں نے (دوبارہ) پوچھا: اگرچہ اس نے چوری کی ہو اور اگرچہ اس نے زنا کیا ہو؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ میں نے (تیسری بار) پوچھا: اگرچہ اس نے چوری کی ہو اور اگرچہ اس نے زنا کیا ہو؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، اور اگرچہ اس نے شراب پی ہو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 66
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم, ت, ن, حب] عن أبي ذر. الصحيحة ٨٢٦.