صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
«أتاني جبريل فقال: إن الله يأمرك أن تقرئ أمتك القرآن على حرف فقلت: أسأل الله معافاته ومغفرته فإن أمتي لا تطيق ذلك ثم أتاني الثانية فقال: إن الله يأمرك أن تقرئ أمتك القرآن على حرفين فقلت: أسأل الله معافاته ومغفرته إن أمتي لا تطيق ذلك ثم جاءني الثالثة فقال: إن الله يأمرك أن تقرئ أمتك القرآن على ثلاثة أحرف فقلت: أسأل الله معافاته ومغفرته وإن أمتي لا تطيق ذلك ثم جاءني الرابعة فقال: إن الله عز وجل يأمرك أن تقرئ أمتك القرآن على سبعة أحرف فأيما حرف قرءوا عليه فقد أصابوا»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرے پاس جبریل آئے اور کہا: بے شک اللہ آپ کو حکم دیتا ہے کہ آپ اپنی امت کو ایک ہی حرف (قراءت) پر قرآن پڑھائیں۔ میں نے کہا: میں اللہ سے اس کی معافی اور مغفرت مانگتا ہوں، یقیناً میری امت اس کی طاقت نہیں رکھتی۔ پھر وہ میرے پاس دوسری مرتبہ آئے اور کہا: بے شک اللہ آپ کو حکم دیتا ہے کہ آپ اپنی امت کو دو حرفوں پر قرآن پڑھائیں۔ میں نے کہا: میں اللہ سے اس کی معافی اور مغفرت مانگتا ہوں، یقیناً میری امت اس کی طاقت نہیں رکھتی۔ پھر وہ میرے پاس تیسری مرتبہ آئے اور کہا: بے شک اللہ آپ کو حکم دیتا ہے کہ آپ اپنی امت کو تین حرفوں پر قرآن پڑھائیں۔ میں نے کہا: میں اللہ سے اس کی معافی اور مغفرت مانگتا ہوں، یقیناً میری امت اس کی طاقت نہیں رکھتی۔ پھر وہ چوتھی مرتبہ میرے پاس آئے اور کہا: بے شک اللہ عزوجل آپ کو حکم دیتا ہے کہ آپ اپنی امت کو سات حروف (قراءتوں) پر قرآن پڑھائیں، پس وہ ان میں سے جس حرف پر بھی پڑھیں گے، انہوں نے درست پڑھا۔“