صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6595
«من ولي من أمور المسلمين شيئا فاحتجب دون خلتهم وحاجتهم وفقرهم وفاقتهم احتجب الله عنه يوم القيامة دون خلته وحاجته وفاقته وفقره»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جسے مسلمانوں کے کسی معاملے کا اختیار دیا گیا اور اس نے ان کی ضروریات، حاجات، غربت اور مفلسی سے پردہ کر لیا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس سے پردہ کر لے گا اور اس کی ضرورت، حاجت، مفلسی اور غربت سے منہ موڑ لے گا۔“