صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6582
«من هذا اللاعن بعيره؟! أنزل عنه فلا تصحبنا بملعون لا تدعوا على أنفسكم ولا تدعوا على أولادكم ولا تدعوا على أموالكم لا توافقوا من الله ساعة يسأل فيها عطاء فيستجيب لكم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”یہ اپنے اونٹ پر لعنت کرنے والا کون ہے؟! اس سے اتر جاؤ، کسی ملعون چیز کو ہمارے ساتھ نہ رکھو، اپنے آپ پر بددعا نہ کرو، اپنی اولاد پر بددعا نہ کرو اور اپنے مال پر بددعا نہ کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہاری بددعا اللہ کی طرف سے قبولیت کی اس گھڑی سے مطابقت کھا جائے جس میں کوئی سوال کیا جائے اور وہ قبول کر لیا جائے۔“