صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 658
«إذا صلى أحدكم للناس فليخفف فإن فيهم الضعيف والسقيم والكبير وإذا صلى أحدكم لنفسه فليطول ما شاء»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص لوگوں کو نماز پڑھائے تو اسے چاہیے کہ وہ ہلکی (مختصر) پڑھائے، کیونکہ ان میں کمزور، بیمار اور بوڑھے لوگ بھی ہوتے ہیں، اور جب تم میں سے کوئی شخص اکیلے نماز پڑھے تو جتنا چاہے لمبا کر لے۔“