صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
«من نفس عن مؤمن كربة من كرب الدنيا نفس الله عنه كربة من كرب يوم القيامة ومن يسر على معسر يسر الله عليه في الدنيا والآخرة ومن ستر مسلما ستره الله في الدنيا والآخرة والله في عون العبد ما كان العبد في عون أخيه ومن سلك طريقا يلتمس فيه علما سهل الله له طريقا إلى الجنة وما اجتمع قوم في بيت من بيوت الله يتلون كتاب الله ويتدارسونه بينهم إلا نزلت عليهم السكينة وغشيتهم الرحمة وحفتهم الملائكة وذكرهم الله فيمن عنده ومن أبطأ به عمله لم يسرع به نسبه»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس نے کسی مومن کی دنیا کی مصیبتوں میں سے کوئی مصیبت دور کی اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی مصیبتوں میں سے ایک مصیبت دور فرمائے گا، اور جس نے کسی تنگ دست کے لیے آسانی پیدا کی اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کے لیے آسانی پیدا فرمائے گا، اور جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا، اور اللہ تعالیٰ بندے کی مدد میں رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں رہتا ہے، اور جو کسی ایسے راستے پر چلے جس میں وہ علم تلاش کرے اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت کا راستہ آسان کر دیتا ہے، اور جب بھی کوئی قوم اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں جمع ہو کر اللہ کی کتاب پڑھتی اور آپس میں اس کا مذاکرہ کرتی ہے تو ان پر سکینت نازل ہوتی ہے، رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے، فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ انہیں اپنے پاس موجود فرشتوں میں یاد کرتا ہے، اور جسے اس کا عمل پیچھے کر دے اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھا سکتا۔“