حدیث نمبر: 6567
«من نزل منزلا فقال: أعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق لم يضره شيء حتى يرتحل من منزله»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو کسی جگہ قیام کرے اور کہے: میں اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ لیتا ہوں اس کی مخلوق کے شر سے، تو اسے وہاں سے کوچ کرنے تک کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 6567
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م د ت] عن خولة بنت حكيم. مختصر مسلم ١٤٥٩.