صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6566
"من نزلت به فاقة فأنزلها بالناس لم تسد فاقته ومن نزلت به فاقة فأنزلها بالله فيوشك الله له برزق عاجل أو آجل "ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس پر کوئی حاجت آ پڑے اور وہ اسے لوگوں کے سامنے پیش کرے تو اس کی حاجت پوری نہیں ہوگی، اور جس پر کوئی حاجت آ پڑے اور وہ اسے اللہ کے سامنے پیش کرے تو اللہ تعالیٰ عنقریب اسے جلد یا بدیر رزق عطا فرما دے گا۔“