صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 654
«إذا صلى أحدكم في بيته ثم دخل المسجد والقوم يصلون فليصل معهم تكون له نافلة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص اپنے گھر میں نماز پڑھ لے اور پھر مسجد میں داخل ہو اور لوگ (باجماعت) نماز پڑھ رہے ہوں، تو وہ ان کے ساتھ نماز پڑھ لے، یہ اس کے لیے نفل ہو جائے گی۔“