حدیث نمبر: 6516
"من كانت همه الآخرة جمع الله له شمله، وجعل غناه في قلبه وأتته الدنيا راغمة ومن كانت همه الدنيا فرق الله عليه أمره وجعل فقره بين عينيه ولم يأته من الدنيا إلا ما كتب الله له "
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس کی فکر آخرت ہو اللہ تعالیٰ اس کے بکھرے ہوئے معاملات جمع کر دیتا ہے، اس کی بےنیازی اس کے دل میں ڈال دیتا ہے اور دنیا ذلیل ہو کر اس کے پاس آتی ہے، اور جس کی فکر دنیا ہو اللہ تعالیٰ اس کے معاملات بکھیر دیتا ہے، اس کی محتاجی اس کی آنکھوں کے سامنے کر دیتا ہے اور دنیا میں سے اسے صرف اتنا ہی ملتا ہے جتنا اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے لکھ دیا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 6516
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [هـ] عن زيد بن ثابت. الصحيحة ٩٤٩: حب.