صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6511
«من كانت لأخيه عنده مظلمة من عرض أو مال فليتحلله اليوم قبل أن يؤخذ منه يوم لا دينار ولا درهم فإن كان له عمل صالح أخذ منه بقدر مظلمته وإن لم يكن له عمل أخذ من سيئات صاحبه فجعلت عليه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس نے اپنے بھائی کی عزت یا مال میں کوئی ظلم کیا ہو تو وہ آج ہی اس سے معافی مانگ لے قبل اس کے کہ وہ دن آئے جب نہ دینار ہوگا نہ درہم، اگر اس کے پاس نیک عمل ہوں گے تو اس کے ظلم کے بقدر اس سے لے لیے جائیں گے، اور اگر اس کے پاس کوئی نیکی نہ ہوگی تو اس کے ساتھی کے گناہوں میں سے لے کر اس پر ڈال دیے جائیں گے۔“