حدیث نمبر: 6510
«من كانت الآخرة همه جعل الله غناه في قلبه وجمع له شمله وأتته الدنيا وهي راغمة ومن كانت الدنيا همه جعل الله فقره بين عينيه وفرق عليه شمله ولم يأته من الدنيا إلا ما قدر له»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس کی فکر آخرت ہو اللہ تعالیٰ اس کی بےنیازی اس کے دل میں ڈال دیتا ہے، اس کے بکھرے ہوئے معاملات جمع کر دیتا ہے اور دنیا ذلیل ہو کر اس کے پاس آتی ہے، اور جس کی فکر دنیا ہو اللہ تعالیٰ اس کی محتاجی اس کی آنکھوں کے سامنے کر دیتا ہے، اس کے معاملات بکھیر دیتا ہے اور دنیا میں سے اسے صرف اتنا ہی ملتا ہے جتنا اس کے لیے مقدر ہو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 6510
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ت] عن أنس. الصحيحة ٩٤٩ - ٩٥٠.