حدیث نمبر: 651
«إذا صلى أحدكم فليصل إلى سترة وليدن منها ولا يدع أحدا يمر بين يديه فإن جاء أحد يمر فليقاتله فإنه شيطان»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھے تو اسے چاہیے کہ وہ سترہ (آڑ) کی طرف منہ کر کے پڑھے اور اس کے قریب ہو کر کھڑا ہو، اور کسی کو اپنے آگے سے نہ گزرنے دے، پس اگر کوئی گزرنے لگے تو وہ اس سے سختی سے پیش آئے، کیونکہ وہ شیطان ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 651
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [د هـ حب هق] عن أبي سعيد. صحيح أبي داود ٦٩٥ صفة الصلاة ٦٣.*