حدیث نمبر: 6507
«من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يسق ماءه زرع غيره ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يأت سبيا من السبي حتى يستبرئها ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يبيعن مغنما حتى يقسم ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يركبن دابة من فيء المسلمين حتى إذا أعجفها ردها فيه ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يلبسن ثوبا من فيء المسلمين حتى إذا أخلقه رده فيه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنا پانی کسی دوسرے کی کھیتی میں نہ ڈالے (یعنی حاملہ باندی سے ہم بستری نہ کرے)، اور جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ کسی قیدی عورت سے اس وقت تک ہم بستری نہ کرے جب تک اس کا استبراء (حمل کی تصدیق) نہ کر لے، اور جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ مالِ غنیمت میں سے کچھ اس وقت تک نہ بیچے جب تک اس کی تقسیم نہ ہو جائے، اور جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ مسلمانوں کے مالِ فَے میں سے کسی جانور پر اس وقت تک سوار نہ ہو کہ جب اسے کمزور کر دے تو اسے واپس اسی میں لوٹا دے، اور جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ مسلمانوں کے مالِ فَے میں سے کوئی کپڑا اس وقت تک نہ پہنے کہ جب اسے پرانا کر دے تو اسے واپس اسی میں لوٹا دے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 6507
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [د] عن رويفع بن ثابت. الإرواء ٢١٣٧.