حدیث نمبر: 64
«أتاني جبريل فبشرني أنه من مات من أمتك لا يشرك بالله شيئا دخل الجنة فقلت: وإن زنى وإن سرق؟ فقال: وإن زنى وإن سرق»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرے پاس جبریل آئے اور انہوں نے مجھے خوشخبری دی کہ آپ کی امت میں سے جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا ہو، تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ میں نے پوچھا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور اگرچہ اس نے چوری کی ہو؟ انہوں نے جواب دیا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور اگرچہ اس نے چوری کی ہو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 64
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق] عن أبي ذر. الصحيحة ٨٢٦.