صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 649
"إذا صلى أحدكم فليتم ركوعه ولا ينقر في سجوده فإنما مثل ذلك كمثل الجائع يأكل التمرة والتمرتين فماذا يغنيان عنه".؟ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنا رکوع مکمل (اور اطمینان سے) کرے اور اپنے سجدے میں (کوے کی طرح) ٹھونگیں نہ مارے۔ کیونکہ اس (ٹھونگیں مارنے والے) کی مثال اس بھوکے شخص جیسی ہے جو ایک یا دو کھجوریں کھاتا ہے، پس وہ اسے کیا فائدہ دے سکتی ہیں (یعنی اس کی بھوک کیا مٹائیں گی)؟“