صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6459
«من قتل نفسه بحديدة فحديدته في يده يتوجأ بها في بطنه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا ومن شرب سما فقتل نفسه فهو يتحساه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا ومن تردى من جبل فقتل نفسه فهو يتردى في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس نے اپنے آپ کو کسی ہتھیار سے قتل کیا تو وہی ہتھیار اس کے ہاتھ میں ہوگا اور وہ جہنم کی آگ میں اپنا پیٹ اس سے گھونپتا رہے گا، ہمیشہ ہمیشہ اسی میں رہے گا، اور جس نے زہر پی کر خودکشی کی تو وہ جہنم کی آگ میں اسے گھونٹ گھونٹ پیتا رہے گا، ہمیشہ ہمیشہ اسی میں رہے گا، اور جس نے پہاڑ سے گر کر خودکشی کی تو وہ جہنم کی آگ میں گرتا رہے گا، ہمیشہ ہمیشہ اسی میں رہے گا۔“