صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6426
«من قال حين يمسي: بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الأرض ولا في السماء وهو السميع العليم ثلاث مرات لم يصبه فجأة بلاء حتى يصبح ومن قالها حين يصبح ثلاث مرات لم يصبه فجأة بلاء حتى يمسي»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شام کے وقت تین بار کہے: اللہ کے نام سے جس کے نام کے ساتھ زمین و آسمان میں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہ سننے والا جاننے والا ہے، تو اسے صبح تک کوئی اچانک مصیبت نہیں پہنچے گی، اور جو صبح کے وقت تین بار یہ کہے اسے شام تک کوئی اچانک مصیبت نہیں پہنچے گی۔“