صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6425
«من قال حين يصبح وحين يمسي: سبحان الله العظيم وبحمده مائة مرة لم يأت أحد يوم القيامة بأفضل مما جاء به إلا أحد قال مثل ذلك وزاد عليه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو صبح و شام سو بار «سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ» (پاک ہے اللہ جو عظمت والا ہے، اپنی تعریف کے ساتھ) کہے تو قیامت کے دن کوئی شخص اس سے بہتر عمل لے کر نہیں آئے گا سوائے اس کے جس نے اتنا ہی کہا ہو یا اس سے زیادہ۔“