حدیث نمبر: 6424
«من قال حين يصبح أو حين يمسي: اللهم أنت ربي لا إله إلا أنت خلقتني وأنا عبدك وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت أعوذ بك من شر ما صنعت أبوء لك بنعمتك علي وأبوء بذنبي فاغفر لي فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت فمات من يومه أو ليلته دخل الجنة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو صبح یا شام کے وقت یہ دعا پڑھے: اے اللہ! تو میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں، اور جہاں تک ہو سکے میں تیرے عہد و پیمان پر قائم ہوں، میں اپنے کیے کی برائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، میں تیری نعمت کا اعتراف کرتا ہوں جو تو نے مجھ پر کی اور اپنے گناہ کا بھی اعتراف کرتا ہوں، پس مجھے بخش دے کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہ نہیں بخش سکتا، پھر وہ اسی دن یا اسی رات مر جائے تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 6424
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم د ن هـ حب ك] عن بريدة. الصحيحة ١٧٤٧.