صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6423
«من قال حين يسمع النداء: اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمدا الوسيلة والفضيلة وابعثه مقاما محمودا الذي وعدته حلت له شفاعتي يوم القيامة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو اذان سن کر یہ دعا پڑھے: اے اللہ! اس مکمل پکار اور قائم ہونے والی نماز کے رب! محمد ﷺ کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرما اور انہیں اس مقامِ محمود پر فائز فرما جس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے، تو قیامت کے دن اس کے لیے میری شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔“