صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6365
«من صلى لله أربعين يوما في جماعة يدرك التكبيرة الأولى كتب له براءتان: براءة من النار وبراءة من النفاق»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس نے چالیس دن اللہ کے لیے باجماعت نماز پڑھی اور تکبیر اولیٰ کو پا لیا اس کے لیے دو براءتیں لکھ دی جاتی ہیں: آگ سے براءت اور نفاق سے براءت۔“