حدیث نمبر: 636
«إذا صار أهل الجنة إلى الجنة وأهل النار إلى النار جيء بالموت حتى يجعل بين الجنة والنار ثم يذبح ثم ينادي مناد: يا أهل الجنة خلود لا موت، يا أهل النار خلود لا موت، فيزداد أهل الجنة فرحا إلى فرحهم، ويزداد أهل النار حزنا إلى حزنهم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب اہل جنت جنت میں چلے جائیں گے اور اہل جہنم جہنم میں چلے جائیں گے تو موت کو لایا جائے گا یہاں تک کہ اسے جنت اور جہنم کے درمیان کھڑا کر دیا جائے گا، پھر اسے ذبح کر دیا جائے گا۔ پھر ایک پکارنے والا پکارے گا: اے اہل جنت! اب ہمیشہ رہنا ہے کوئی موت نہیں، اور اے اہل جہنم! اب ہمیشہ رہنا ہے کوئی موت نہیں۔ پس اہل جنت کی خوشی میں مزید اضافہ ہو جائے گا اور اہل جہنم کے غم میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 636
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق] عن ابن عمر. الضعيفة ٢٦٦٩.