صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6312
"من شرب الخمر لم تقبل له صلاة أربعين صباحا فإن تاب تاب الله عليه فإن عاد لم تقبل له صلاة أربعين صباحا فإن تاب تاب الله عليه فإن عاد لم تقبل له صلاة أربعين صباحا فإن تاب تاب الله عليه فإن عاد الرابعة لم تقبل له صلاة أربعين صباحا فإن تاب لم يتب الله عليه وسقاه من نهر الخبال"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس نے شراب پی اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں ہوتی، پھر اگر وہ توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے، پھر اگر دوبارہ لوٹے تو اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں ہوتی، پھر اگر وہ توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے، پھر اگر دوبارہ لوٹے تو اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں ہوتی، پھر اگر وہ توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے، پھر اگر چوتھی بار لوٹے تو اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں ہوتی، اور اگر اس بار توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول نہیں فرماتا اور اسے نہرِ خبال سے پلائے گا۔“