صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6305
«من سن في الإسلام سنة حسنة فله أجرها وأجر من عمل بها من بعده من غير أن ينقص من أجورهم شيء ومن سن في الإسلام سنة سيئة فعليه وزرها ووزر من عمل بها من بعده من غير أن ينقص من أوزارهم شيء»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس نے اسلام میں کوئی اچھا طریقہ رائج کیا اسے اس کا اجر ملے گا اور اس کے بعد اس پر عمل کرنے والوں کا بھی اجر ملے گا، بغیر اس کے کہ ان کے اجر میں کوئی کمی ہو، اور جس نے اسلام میں کوئی برا طریقہ رائج کیا اس پر اس کا گناہ ہوگا اور اس کے بعد اس پر عمل کرنے والوں کا گناہ بھی ہوگا، بغیر اس کے کہ ان کے گناہوں میں کوئی کمی ہو۔“