حدیث نمبر: 630
«إذا شك أحدكم في الاثنتين والواحدة فليجعلها واحدة وإذا شك في الاثنتين والثلاث فليجعلها اثنتين وإذا شك في الثلاث والأربع فليجعلها ثلاثا حتى يكون الوهم في الزيادة ثم ليتم ما بقي من صلاته ثم يسجد سجدتين وهو جالس قبل أن يسلم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کسی کو دو اور ایک رکعت (پڑھنے) میں شک ہو جائے تو اسے ایک رکعت شمار کرے، اور جب دو اور تین میں شک ہو تو اسے دو شمار کرے، اور جب تین اور چار میں شک ہو تو اسے تین شمار کرے، تاکہ شک زیادتی کی طرف رہے، پھر وہ اپنی باقی نماز پوری کرے اور سلام پھیرنے سے پہلے بیٹھی ہوئی حالت میں دو سجدے (سجدہ سہو کے) کر لے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 630
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم هـ ك هق] عن عبد الرحمن بن عوف. الصحيحة ١٣٥٦: ت، الطحاوي.