صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6290
«من سره أن يستجيب الله له عند الشدائد والكرب فليكثر الدعاء في الرخاء»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جسے یہ پسند ہو کہ اللہ تعالیٰ مشکلات اور پریشانی کے وقت اس کی دعا قبول فرمائے تو اسے چاہیے کہ آسانی کے وقت کثرت سے دعا کیا کرے۔“