صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6277
«من سأل الله القتل في سبيل الله صادقا من قلبه أعطاه الله أجر شهيد وإن مات على فراشه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو اپنے دل کی سچائی سے اللہ کی راہ میں شہید ہونے کا سوال کرے اللہ تعالیٰ اسے شہید کا اجر عطا فرمائے گا خواہ وہ اپنے بستر پر ہی مرے۔“