صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6259
«من رابط يوما وليلة في سبيل الله كان له كأجر صيام شهر وقيامه ومن مات مرابطا جرى له مثل ذلك من الأجر وأجري عليه الرزق وأمن الفتان»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص اللہ کی راہ میں ایک دن اور ایک رات پہرہ دے اسے ایک مہینے کے روزے اور اس کے قیام جتنا اجر ملے گا، اور جو پہرہ دیتے ہوئے مر جائے اس کے لیے یہی اجر جاری رہے گا، اس کا رزق بھی جاری رہے گا اور وہ آزمانے والے (فرشتوں) سے محفوظ رہے گا۔“