صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6248
"من رأى مبتلى فقال: الحمد لله الذي عافاني مما ابتلاك به وفضلني على كثير ممن خلق تفضيلا لم يصبه ذلك البلاء "ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو کسی مصیبت زدہ کو دیکھے اور کہے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا» (تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے اس مصیبت سے محفوظ رکھا جس میں تجھے مبتلا کیا اور مجھے اپنی بہت سی مخلوق پر فضیلت دی)، تو اسے وہ مصیبت کبھی نہیں پہنچے گی۔“