صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
«من دخل السوق فقال: لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد يحيي ويميت وهو حي لا يموت بيده الخير وهو على كل شيء قدير كتب الله له ألف ألف حسنة ومحا عنه ألف ألف سيئة ورفع له ألف ألف درجة وبنى له بيتا في الجنة»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص بازار میں داخل ہو اور کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اسی کی ہے اور تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں، وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، وہ زندہ ہے، اسے موت نہیں آئے گی، ساری بھلائی اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے)، تو اللہ اس کے لیے دس لاکھ نیکیاں لکھ دے گا، اس سے دس لاکھ گناہ مٹا دے گا، اسے دس لاکھ درجے بلند کرے گا اور اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔“