صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6229
«من خلع يدا من طاعة لقي الله يوم القيامة لا حجة له ومن مات وليس في عنقه بيعة مات ميتة جاهلية»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس نے (امام کی) اطاعت سے ہاتھ کھینچ لیا وہ قیامت کے دن اس حال میں اللہ سے ملے گا کہ اس کے پاس کوئی دلیل نہ ہوگی، اور جو اس حال میں مرا کہ اس کی گردن میں بیعت نہ تھی وہ جاہلیت کی موت مرا۔“