حدیث نمبر: 6228
«من خرج من بيته متطهرا إلى صلاة مكتوبة فأجره كأجر الحاج المحرم ومن خرج إلى تسبيح الضحى لا ينصبه إلا إياه فأجره كأجر المعتمر وصلاة على أثر صلاة لا لغوبينهما كتاب في عليين»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص اپنے گھر سے طہارت کی حالت میں فرض نماز کے لیے نکلے تو اس کا اجر احرام باندھے حاجی کے اجر جیسا ہے، اور جو چاشت کی نماز کے لیے نکلے اور اسے صرف یہی مقصود ہو تو اس کا اجر عمرہ کرنے والے کے اجر جیسا ہے، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز، جن کے درمیان کوئی فضول بات نہ ہو، تو یہ علیین میں لکھی جاتی ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 6228
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [د] عن أبي أمامة. صحيح أبي داود ٥٩٧.