صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6227
«من خرج من الطاعة وفارق الجماعة فمات مات ميتة جاهلية ومن قاتل تحت راية عمية يغضب لعصبية أو يدعو إلى عصبية أو ينصر عصبية فقتل فقتلته جاهلية ومن خرج على أمتي يضرب برها وفاجرها ولا يتحاشا من مؤمنها ولا يفي لذي عهدة عهده فليس مني ولست منه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص حاکم کی اطاعت سے نکل جائے اور جماعت سے الگ ہو جائے، پھر مر جائے تو وہ جاہلیت کی موت مرتا ہے، اور جو شخص اندھی عصبیت کے جھنڈے تلے لڑے، عصبیت کی خاطر غصہ کرے، عصبیت کی طرف بلائے یا عصبیت کی حمایت کرے، پھر مارا جائے تو اس کا قتل جاہلیت کا قتل ہے، اور جو شخص میری امت کے خلاف نکلے اور اس کے نیک و بد سب پر وار کرے، اس کے مومن سے بھی دریغ نہ کرے، اور جس سے عہد کیا ہو اس کا عہد پورا نہ کرے تو وہ مجھ سے نہیں اور میں اس سے نہیں۔“