صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6226
«من خرج مع جنازة من بيتها وصلى عليها ثم تبعها حتى تدفن كان له قيراطان من أجر كل قيراط مثل أحد ومن صلى عليها ثم رجع كان له من الأجر مثل أحد»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص جنازے کے ساتھ اس کے گھر سے نکلے اور اس پر نماز پڑھے، پھر اس کے ساتھ چلتا رہے یہاں تک کہ اسے دفن کر دیا جائے تو اسے دو قیراط اجر ملتا ہے، ہر قیراط احد پہاڑ کے برابر ہے، اور جو اس پر نماز پڑھ کر واپس چلا جائے تو اسے احد پہاڑ کے برابر اجر ملتا ہے۔“