صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6221
«من خاف أن لا يقوم من آخر الليل فليوتر أوله ومن طمع أن يقوم آخره فليوتر آخر الليل فإن صلاة آخر الليل مشهودة وذلك أفضل»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص یہ خدشہ رکھتا ہو کہ وہ رات کے آخری حصے میں نہیں اٹھ سکے گا تو وہ رات کے شروع میں وتر پڑھ لے، اور جسے امید ہو کہ وہ رات کے آخری حصے میں اٹھ جائے گا تو وہ رات کے آخری حصے میں وتر پڑھے، کیونکہ رات کے آخری حصے کی نماز میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں، اور یہ بہتر ہے۔“