حدیث نمبر: 6220
«من حوسب يوم القيامة عذب قالت عائشة: أوليس يقول الله: {فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَاباً يَسِيراً} ؟ قال: ليس ذلك بالحساب إنما ذلك العرض ولكن من نوقش الحساب يهلك»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس کا قیامت کے دن حساب لیا جائے وہ عذاب میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: کیا اللہ تعالیٰ یہ نہیں فرماتا: ”عنقریب اس سے آسان حساب لیا جائے گا“؟ آپ ﷺ نے فرمایا: یہ سخت حساب نہیں ہے، یہ تو محض اعمال کا پیش کیا جانا ہے، لیکن جس کے حساب میں چھان بین کی گئی وہ ہلاک ہو جائے گا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 6220
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ت] عن عائشة. مختصر مسلم ٢١٧٥.