صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 622
«إذا سها أحدكم في صلاته فلم يدر واحدة صلى أو اثنتين فليبن على واحدة فإن لم يدر ثلاثا صلى أو أربعا فليبن على ثلاث وليسجد سجدتين قبل أن يسلم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص اپنی نماز میں بھول جائے اور اسے یاد نہ رہے کہ اس نے ایک رکعت پڑھی ہے یا دو، تو وہ ایک رکعت پر بنیاد رکھے (یعنی اسے ایک ہی شمار کرے)، اور اگر اسے یاد نہ رہے کہ تین پڑھی ہیں یا چار، تو تین پر بنیاد رکھے، اور سلام پھیرنے سے پہلے (سجدہ سہو کے) دو سجدے کر لے۔“