صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6192
«من جلس في مجلس فكثر فيه لغطه فقال قبل أن يقوم من مجلسه ذلك: سبحانك اللهم ربنا وبحمدك أشهد أن لا إله إلا أنت أستغفرك وأتوب إليك إلا غفر له ما كان في مجلسه ذلك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص کسی مجلس میں بیٹھے اور اس میں بہت سی فضول باتیں ہوں، پھر وہ اس مجلس سے اٹھنے سے پہلے یہ کہے: اے اللہ! ہمارے رب! تو پاک ہے اور تیری ہی تعریف ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں، تو اسے اس مجلس میں ہونے والی باتوں کی معافی مل جاتی ہے۔“