صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6179
«من توضأ يوم الجمعة فأحسن الوضوء ثم أتى الجمعة فدنا واستمع وأنصت غفر له ما بينه وبين الجمعة الأخرى وزيادة ثلاثة أيام ومن مس الحصى فقد لغا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص جمعہ کے دن وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے، پھر جمعہ کے لیے آئے اور قریب ہو کر خاموشی سے سنے تو اس کے اور اگلے جمعہ کے درمیان کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، مزید تین دن کا اضافہ بھی، اور جو کنکریوں سے کھیلے تو اس نے لغو کام کیا۔“