صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
«من تعار من الليل فقال حين يستيقظ: لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد يحيي ويميت بيده الخير وهو على كل شيء قدير سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله ثم قال: اللهم اغفر لي أو دعا استجيب له فإن قام فتوضأ ثم صلى قبلت صلاته»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص رات کو بیدار ہو اور جاگتے ہی یہ کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہت اسی کی ہے اور تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں، وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے، بھلائی اسی کے ہاتھ میں ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، پاک ہے اللہ، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اور اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، اور اللہ سب سے بڑا ہے، اور کوئی طاقت اور قوت نہیں مگر اللہ کی توفیق سے)، پھر کہے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي» (اے اللہ! مجھے بخش دے)، یا کوئی اور دعا کرے تو اس کی دعا قبول کی جاتی ہے، پھر اگر وہ اٹھ کر وضو کرے اور نماز پڑھے تو اس کی نماز قبول کی جاتی ہے۔“