حدیث نمبر: 6152
«من تصدق بعدل تمرة من كسب طيب ولا يقبل الله إلا الطيب فإن الله يتقبلها بيمينه ثم يربيها لصاحبها كما يربي أحدكم فلوه حتى تكون مثل الجبل»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص حلال کمائی سے ایک کھجور کے برابر صدقہ کرے - اور اللہ صرف پاکیزہ چیز ہی قبول فرماتا ہے - تو اللہ اسے اپنے دائیں ہاتھ سے قبول فرماتا ہے، پھر اسے اس کے مالک کے لیے اس طرح بڑھاتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی اپنے بچھڑے کو پالتا ہے، یہاں تک کہ وہ پہاڑ کے برابر ہو جاتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 6152
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق] عن أبي هريرة. الإرواء ٨٨٦، تخريج مشكلة الفقر ١١٦.